Live Updates

نوازشریف پرانگلی اٹھانیوالے عمران خان بتائیں ان کی شاہانہ زندگی کیلئے پیسہ کہاں سے آتا ہے ، پرویزرشید

جمعہ 7 نومبر 2014 23:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 7نومبر 2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کا کاروبار پاکستان میں ہے جو کئی دہائیوں سے ہے  عمران خان بتائیں ان کی شاہانہ زندگی کے لیے پیسہ کہاں سے آتا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ فلاحی کاموں کو سیاست کے لیے استعمال کرنا اچھی بات نہیں اور عمران خان کے منہ سے بھیک کی باتیں زیب نہیں دیتیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف پر اللہ کا فضل ہے، ان کا کاروبار پاکستان میں ہے جو کئی دہائیوں سے ہے لیکن عمران خان بتائیں ان کی شاہانہ زندگی کے لیے پیسہ کہاں سے آتا ہے جبکہ ان کے نئے پاکستان میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کہاں رہتے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات