عاشق قیدی کا احتجاج رنگ لے آیا، پولیس ”محبوبہ“ کو لے آئی

جمعہ 7 نومبر 2014 15:13

عاشق قیدی کا احتجاج رنگ لے آیا، پولیس ”محبوبہ“ کو لے آئی

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7نومبر 2014ء) ڈسٹرکٹ جیل میں عاشق قیدی کا پانی کی ٹنکی پر پہنچ کر احتجاج رنگ لے آیا ہے اور اس کی محبوبہ کو ملاقات کیلئے جیل پہنچا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل میں عاشق قیدی”غلام محمد“ صبح سے احتجاجاً پانی کی ٹنکی پر چڑھا بیٹھا ہے اور مطالبہ کر رہا ہے کہ اسے اس کی محبوبہ سے ملوایا جائے۔ انتظامیہ کی جانب سے اسے نیچے لانے کی تمام تر کوششیں ناکام ہونے کے بعد ڈی سی او نے غلام محمد اور اس کی محبوبہ کی ملاقات کروانے کا حکم دیا جس کے بعد 2 لیڈی کانسٹیبل کے ہمراہ اس کی محبوبہ کو ویمن جیل سے ڈسٹرکٹ جیل پہنچا دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :