پی ٹی آئی کے پانچ اراکین اسمبلی کے استعفے مشکوک ہیں ‘ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی

جمعہ 7 نومبر 2014 12:58

پی ٹی آئی کے پانچ اراکین اسمبلی کے استعفے مشکوک ہیں ‘ ڈپٹی اسپیکر پنجاب ..

لاہور( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 7نومبر 2014ء) ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی گورچانی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے پانچ اراکین اسمبلی کے استعفے مشکوک ہیں اس لئے تصدیق کے لئے فرداً فرداً بلانے کافیصلہ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردارشیر علی گورچانی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اراکین سے فرداً فرداًتصدیق کا مقصد یہ ہے کہ کہیں استعفے دباؤ میں تو نہیں دئیے گئے ۔ پی ٹی آئی کے پانچ اراکین کے استعفے مشکوک ہیں اور فی الحال یہ نام سامنے نہیں لائے جا سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان دھرنا سیاست چھوڑ کر ملک کی ترقی کیلئے مثبت تجاویز دیں اور پارلیمنٹ میں بات کریں تاکہ حکومت اپنی اصلاح کر سکے۔