خیبرایجنسی ‘ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں 6 دہشتگرد ہلاک ‘ 10 سے زائد زخمی

جمعہ 7 نومبر 2014 12:25

خیبرایجنسی ‘ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں 6 دہشتگرد ہلاک ..

خیبر ایجنسی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 7نومبر 2014ء) خیبرایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں 6 دہشتگرد ہلاک اور 10 سے زائد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے تحصیل وادی تیرہ کے علاقے اکاخیل اور سپاہ میں کارروائی کی گئی اور شدت پسندوں سے جھڑپ کے دوران 6 دہشتگرد ہلاک اور 10 سے زائد زخمی ہوگئے۔ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج کی جانب سے خیبرایجنسی میں ” خیبرٹو ” کے نام سے جاری آپریشن میں فورسز کو بھرپور کامیابی مل رہی ہے اور 5 نومبر کو بھی اکاخیل میں کارروائی کے دوران 5 دہشتگردوں کو ٹھکانے لگا دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :