نئے ڈی جی آئی ایس آئی رضوان اختر آج ذمہ داریاں سنبھالیں گے

جمعہ 7 نومبر 2014 11:27

نئے ڈی جی آئی ایس آئی رضوان اختر آج ذمہ داریاں سنبھالیں گے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7نومبر 2014ء) نئے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹنٹ جنرل رضوان اختر آج اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے ۔ انٹر سروسز انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام اپنی مدت ملازمت پوری کر کے سبکدوش ہوگئے ۔ آئی ایس آئی کے نئے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر آج ملک کے سب سے بڑے انٹیلی جنس ادارے کے سربراہ کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے ۔

(جاری ہے)

لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام عباسی نے عہدے سے سبکدوشی سے قبل صدر مملکت اور مسلح افواج کے سپریم کمانڈر ،وزیراعظم نواز شریف کے علاوہ فوج اور آئی ایس آئی کے افسران سے الوداعی ملاقاتیں کیں ۔ لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام کے اعزاز میں اس دوران بہت سی تقریبات بھی منعقد ہوئیں ۔ آئی ایس آئی کے نئے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر ترقی سے قبل کراچی میں ڈی جی رینجرز کے عہدے پر تعینات تھے ۔ انہوں نے کراچی میں امن و امان کے قیام میں اہم کردار ادا کیا تھا ۔ لیفٹینٹ جنرل رضوان اختر ملک کے اہم ترین انٹیلی جنس ادارے انٹر سروسز انٹیلی جنس کے سربراہ کی حیثیت سے آج عہدے کا چارج سنبھالیں گے ۔