مسائل تقریروں سے حل نہیں ہوتے عمل کی دنیاہی اورہوتی ہے ، احسن اقبال

جمعرات 6 نومبر 2014 23:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6نومبر 2014ء) وفاقی وزیرترقی وبہبودآبادی احسن اقبال نے کہاہے کہ مسائل تقریروں سے حل نہیں ہوتے عمل کی دنیاہی اورہوتی ہے ،میراپیغام ہے چلنے دوچلنے دوپاکستان کوچلنے دوپاکستان کوغیرمستحکم کرنے کی سازش عوام نے ناکام بنادی ہے ۔ سرکاری ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کابینہ کوعوام کوجواب دہ ہونے کی روایت کی داغ بیل ڈال دی ہے ،خوداحتسابی کے عمل سے اپنی کوتاہیاں دورکرنے میں مددملے گی ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کے عوام نے ملک کوغیرمستحکم کرنے کی سازش ناکام بنادی ہے ،مسائل تقریروں سے حل نہیں ہوتے عمل کی دنیااورہوتی ہے ،کنٹینرپرکھڑے لوگ صرف ترقی پرلیکچردے رہے ہیں ۔ملکی ترقی انسانی وسائل کی ترقی کے بغیرممکن نہیں ہوتی ،تقریریں کرنے والے خیبرپختونخواہ میں اپناایک کام بھی دکھادیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ آمرانہ دورمیں صحت اورتعلیم پرتوجہ نہیں دی گئی وزارت منصوبہ بندی وترقی میں پہلی بارتعلیم یافتہ لوگوں کولایاگیاہے ۔

انہوں نے کہاکہ معاشی ترقی کیلئے برآمدات کاہدف2025تک 150ارب ڈالرہوناچاہئے ،میراپیغام ہے کہ چلنے دوچلنے دوپاکستان کوچلنے دو۔احسن اقبال نے کہاکہ بچوں کی تعلیم کیلیئے دس ارب کافنڈقائم کیاہے اب جن بچوں کے اچھے نمبرہوں گے انہیں اپنے ماں باپ کے زیوربیچنے کی ضرورت نہیں ہوگی ،بلکہ انہیں سکالرشپ ملے گی ،اس طرح ہم نے سائنس ٹیلنٹ سکالرشپ پروگرام شروع کیاہے جس کے تحت ہرسال 500بچوں اوربچیوں کومیٹرک کے بعدچناجائیگاجن میں غیرمعمولی سائنس ٹیلنٹ ہوگااورانہیں میٹرک سے پی ایچ ڈی تک فنڈزسے مدددیں گے ۔

متعلقہ عنوان :