آرمی چیف راحیل شریف افغانستان پہنچ گئے ، صدر اشرف غنی سے ملاقات کرینگے

جمعرات 6 نومبر 2014 13:04

آرمی چیف راحیل شریف افغانستان پہنچ گئے ، صدر اشرف غنی سے ملاقات کرینگے

کابل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6نومبر 2014ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف افغانستان پہنچ گئے ، وہ افغان ہم منصب ، صدراشرف غنی اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے ۔ آرمی چیف افغان آرمی چیف آف سٹاف کی دعوت پر کابل پہنچے ہیں ۔

(جاری ہے)

جنرل راحیل شریف ، صدر اشرف غنی ، چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ سمیت افغان وزیر دفاع، قومی سلامی امور کے سربراہان اور افغان فوج کی اعلیٰ قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے ۔ اس دوران خطے کی سکیورٹی کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔ افغانستان میں نئی حکومت کے قیام کے بعد یہ پاکستانی اعلی حکام کی جانب سے دوسرا دورہ ہے ۔ اس سے پہلے قومی سیکورٹی ایڈوائزر سرتاج عزیز نے کابل کا دورہ کیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :