حکومت نے 6 ماہ میں پولیو کے خاتمے کی کوئی ڈیڈ لائن نہیں دی، ترجمان وزیراعظم ہاوٴس

جمعرات 6 نومبر 2014 13:01

حکومت نے 6 ماہ میں پولیو کے خاتمے کی کوئی ڈیڈ لائن نہیں دی، ترجمان وزیراعظم ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 6نومبر 2014ء) ترجمان وزیراعظم ہاوٴس نے وضاحت کی ہے کہ انسداد پولیو اسٹیئرنک کمیٹی کے اجلاس کے دوران وزیراعظم نے 6 ماہ میں پولیو کے خاتمے کی کوئی ڈیڈ لائن نہیں دی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپو رٹ کے مطابق گزشتہ روز انسداد پولیو اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کے دوران وزیراعظم نے عزم کیا تھا کہ ملک بھر سے پولیو کا خاتمہ کردیا جائے گا جبکہ اس حوالے سے گزشتہ روز میڈیا پر خبر چلتی رہی کہ وزیراعظم نے ملک بھر سے 6 ماہ میں پولیو کے خاتمے کی ڈیڈ لائن دی ہے تاہم ترجمان وزیراعظم ہاوٴس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے پولیو کے جلد از جلد خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا اور ہدایت کی ہے کہ پولیو سے بچاوٴکے قطرے پلانے کیلیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔

ترجمان کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت گزشتہ روز پولیو کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم نے نومبر سے اپریل پولیو سیشن سے فائدہ اٹھانے کا کہا اور ملک کو جلد از جلد پولیو فری بنانے کا عزم دہرایا تھا۔ پولیو کے خاتمے کیلئے چھ ماہ کی ڈیڈ لائن نہیں دی گئی۔ ڈیڈ لا ئن کے حو الے سے خبر یں در ست نہیں

متعلقہ عنوان :