Live Updates

عمران خان الزامات کی آڑ میں اپنی نااہلی چھپانا چاہتے ہیں، سعد رفیق

جمعرات 6 نومبر 2014 12:01

عمران خان الزامات کی آڑ میں اپنی نااہلی چھپانا چاہتے ہیں، سعد رفیق

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 6نومبر 2014ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف قوم سے مسلسل نا انصافی کر رہی ہے، عمران خان مذاکرات چاہتے ہیں تو سنجیدہ اور سازگار ماحول پیدا کریں۔خواجہ سعد رفیق نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت کی گردن پر تلوار رکھ کر مذاکرات نہیں کیے جا سکتے، پی ٹی آئی کا نظریہ صرف بہتان تراشی ہے۔

(جاری ہے)

سعد رفیق نے کہا کہ دھاندلی کے ذمہ داروں اور بہتان تراشی کرنے والوں کو سزا ملنی چاہیے۔ عمران خان جھوٹے الزامات کی آڑ میں خیبر پختونخوا میں اپنی نا لائقی اور نا اہلی چھپانا چاہتے ہیں، ان کی ہٹ دھرمی قومی ترقی کی رفتار کو نقصان پہنچا رہی ہے۔سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عمران خان کی سیاست ملک دشمنوں کے عزائم کی تکمیل کر رہی ہے، انہیں سپریم کورٹ پر اعتماد ہے تو ہمارے خلاف دائر اپنی پٹیشن میں دھاندلی کے ثبوت کیوں نہیں دیتے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :