اسرائیل کا غزہ کے ساتھ دوگذرگاہیں کھولنے کا اعلان

بدھ 5 نومبر 2014 23:51

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 5نومبر 2014ء) اسرائیل نے غزہ کی پٹی کے ساتھ واقع دو سرحدی گذرگاہوں (بارڈر کراسنگز) کو منگل کی صبح سے کھولنے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

اسرائیلی فوج کی خاتون ترجمان نے فرانسیسی خبررساں ادارے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اطلاع دی کہ ایریز اور کیرم شالوم بارڈر کراسنگز کو معمول کے مطابق منگل کی صبح سے کھول دیاگیاہے ،اسرائیلی فوج نے اتوار کے روز غزہ کی پٹی کے ساتھ واقع ان دونوں سرحدی گذرگاہوں کو لوگوں اور اشیاء کی آمد ورفت کے لیے تاحکم ثانی بند کردیا تھا اور اس نے یہ اقدام جمعہ کو غزہ کی پٹی سے اسرائیل کے جنوبی علاقے کی جانب راکٹ فائر کیے جانے کے بعد کیا تھا۔یہ راکٹ ایشکول کے علاقے میں گرا تھا لیکن اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :