ملک کو ترقی ، خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے روایتی کرپٹ اور فرسودہ نظام کو تبدیل کرنا ہو گا ‘ گورنر پنجاب

بدھ 5 نومبر 2014 23:45

لاہور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 5نومبر 2014ء ) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا کہ ملک کو ترقی ، خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے روایتی کرپٹ اور فرسودہ نظام کو تبدیل کرنا ہو گا جس کے لیے تعلیم اور ٹیکنالوجی کے فروغ دیتے ہوئے نوجوان نسل کو آگے لانا ہو گا، ہماری قوم بے پناہ صلاحیتوں کی مالک ہے جنہوں نے سائنس اور ٹیکنالو جی کے شعبے میں عالمی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنرہاؤس لاہور میں کم عمر ترین مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ محمد ہذیر اعوان سے گفت گو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے اپنے والد کے ہمراہ ان سے ملاقات کی ۔گورنر پنجاب نے کہا کہ محمد ہذیر نے محض پانچ برس کی عمر میں پہلا آئی ٹی پروفیشنل کورس مکمل کر کے پوری دنیا کو حیران کردیا اور ان کی کامیابیوں کایہ سلسلہ جاری ہے کیونکہ اب محض آٹھ بر س کی عمر میں مائیکروسافٹ آئی ٹی پروفیشنل بن چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال نے محمد ہذیر جیسے نوجوان کے متعلق کہا تھا کہ محبت مجھے ان جوانوں سے ہے ستاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند ۔محمد ہذیر کے اس کارنامے سے پوری قوم کا سرفخر سے بلند ہو گیا ہے اور ان کا یہ اعزاز دوسروں کے لیے قابل تقلید مثال بھی ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ محمد ہذیر نے یہ ثابت کردیا ہے کہ اگر ہماری نوجوان نسل کو جدید خطوط پر تربیت دی جائے تو وہ پوری دنیا کو اپنی قابلیت کی بناء پر حیران کر سکتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ قوم کے ایسے معماروں کی سرپرستی اور انہیں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا ہوں گے ۔گورنر پنجاب نے ننھے آئی ٹی پروفیشنل ہذیر اعوان کے اس عزم پر خوشی کا اظہار کیا کہ وہ کمپیوٹر کی فیلڈ میں کرپٹ سوفٹ ویئر ٹھیک کرنے کے بعد پوریش ملک کا سسٹم ٹھیک کرنا چاہتے ہیں ۔آٹھ سالہ آئی ٹی پروفیشنل ہذیر نے کہا کہ انہیں گورنر پنجاب کا یہ جملہ سب سے زیادہ متاثر کر تا ہے کہ ”سسٹم ہی خراب ہے “ اور وہ اس سسٹم کو ٹھیک کرنے کے لیے اپنی تمام تر قابلیت اور توانائیاں استعمال کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ میری اس کامیابی کے پیچھے میرا جنون کی حد تک کمپیوٹر سے لگاؤ اور والدین کی راہنمائی کے ساتھ ساتھ پوری قوم کی دعائیں ہیں ۔دریں اثنا‘ء رائس ایکسپورٹر ایسوسی ایشن کے وفد سے گفت گو کرتے ہوئے گورنر پنجاب چودہری محمد سرورنے کہا کہ ملکی معیشت میں ایکسپورٹر کا کردار قابل تعریف ہے جو توانائی کے بحران سمیت محتلف مسائل کے باوجود ایکسپورٹ کے ذریعے اربوں روپے کا زرمبادلہ کما رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کی بہتری کے لیے تجارت میں توازن کا قیام ناگزیر ہے اور اس مقصد کے لیے ہمیں اپنی درآمدات کو کم کر کے ملکی برآمدات کو بڑھانا ہو گا ۔گورنر پنجاب نے کہا جی ایس پلس سٹیسٹں سے بھرپور استفادہ کے لیے ہمیں برآمد کنندگان اور صنعت کاروں کے مسائل کو بنیادی پر حل کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے چاول دنیا بھر میں بے پناہ پسند کیے جاتے ہیں ہمیں چاول کی پیداوار میں اضافے کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی منڈیوں میں موثر مارکیٹنگ پر بھی زور دینا ہوگا ۔

گورنر پنجاب نے وفد کی طرف سے وفد کی طرف سے وائس انسٹی ٹیوٹ کے قیام کو وقت کی ضرورت قرار دیا اور کہا کہ چاول سے وابستہ صنعت کے لیے ہنر مند افراد کی تربیت ضروری ہے او ر اس کے لیے تربیتی ادارے کے ساتھ ساتھ چاول کے بیچ کی نئی اقسام دریافت کرنے کے ساتھ ریسرچ کو بھی فروغ دینا ہو گا۔اس موقع پر رائس ایکسپورٹر کے وا ئس چیئرمین میاں محسن عزیز اور پیر سید ناظم حسین شاہ نے چاول کے ایکسپورٹر کے مسائل حل کرنے کے لیے گورنر پنجاب کی یقین دہانی پر شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :