سانحہ واہگہ بارڈر کی تفتیش کیلئے تین ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں،جلد حقائق سامنے آ ئینگے‘ سی سی پی او لاہور

بدھ 5 نومبر 2014 14:36

سانحہ واہگہ بارڈر کی تفتیش کیلئے تین ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں،جلد حقائق ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 5نومبر 2014ء) کیپٹل سٹی پولیس چیف کیپٹن (ر) امین وینس نے کہا ہے کہ سانحہ واہگہ بارڈر کی تفتیش کیلئے تین ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں،تفتیش ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اس لئے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا تاہم جلد معلوم ہو جائے گا کہ خودکش حملہ آور کون تھا۔

(جاری ہے)

سی سی پی او لاہور نے کہا کہ سانحہ واہگہ بارڈر کی تحقیقات کیلئے تین ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جس میں ایک ایس پی سی آئی اے،ایک ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ اور ایک جوائنٹ انٹیروگیشن ٹیم ہے ۔

قوی امید ہے کہ یہ ٹیمیں جلد واہگہ بارڈر پر ہونیوالے خودکش حملے کا سراغ لگا لیں گی اور جلد حقائق سامنے لائے جائینگے۔جس سے یہ معلوم ہوگا کہ خود کش حملہ آور کون تھا، اور وہ کہاں کا رہائشی تھا اور کہاں سے آیا تھا۔