لنڈی کوتل بازار میں 2 دھماکوں میں 4 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 5 افراد جاں بحق
بدھ 5 نومبر 2014 12:37
خیبرایجنسی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 5نومبر 2014ء) تحصیل لنڈی کوتل بازار میں یکے بعدیگرے 2 بم دھماکوں کے نتیجے میں 4 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
(جاری ہے)
سیکیو رٹی ذرائع کے مطابق خیبرایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل کے مشہور بازار ذخا خیل میں سڑک کنارے نصب بم زور داردھماکے سے پھٹ گیا جس کی زد میں آکر 2 اہلکار اور ایک امن لشکر کا رضا کار جاں بحق ہوگیا، دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ مقامی افراد کی جانب سے جائے وقوعہ پر امدادی سرگرمیاں شروع کردی گئی اور اسی اثنا میں دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور اسی دوران ایک اور زوردار دھماکا ہوگیا جس کی زد میں آکر مزید 2 اہلکار جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کی جانب سے بارودی مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا جہاں سیکیورٹی اہلکاروں کے پہنچنے پرزوردار دھماکا ہوگیا جبکہ دھماکے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر بازار اور قریبی بستیوں میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے تحصیل جمرود کے علاقے علی مسجد میں سرچ آپریشن کے دوران 10 مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کرلیا۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.