وزیر اعظم سے ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات ، مختلف امور پر تبادلہ خیال

بدھ 5 نومبر 2014 12:13

وزیر اعظم سے ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات ، مختلف امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5 نومبر 2014ء) وزیر اعظم نواز شریف سے ڈی جی انٹر سروسز انٹیلی جنس لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام نے ملاقات کی ، وزیر اعظم نے ڈی جی آئی ایس آئی کی خدمات کو سراہا ۔ وزیر اعظم نواز شریف سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام نے اسلام آباد میں الوداعی ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، وزیراعظم نواز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کی اور کہا کہ بطور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام کی ملک و قوم کیلئے خدمات قابل تحسین ہیں ۔ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام سات نومبر کو ریٹائر ہو رہے ہیں ۔