واہگہ پر سیکورٹی رینجرز کی ذمہ داری تھی ،شجاع خانزادہ

پیر 3 نومبر 2014 23:39

واہگہ پر سیکورٹی رینجرز کی ذمہ داری تھی ،شجاع خانزادہ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3نومبر۔2014ء) پنجاب کے وزیر داخلہ شجاع خانزادہ کا کہنا ہے کہ واہگہ دھماکہ رینجرز کی حدود میں ہوا،سیکورٹی اُن کی ذمہ داری تھی، پنجاب کا عمل دخل نہ تھا، اگر دھماکہ زیرو پوائنٹ پر ہو جاتا تو دنیا بھر میں جگ ہنسائی ہوتی اوریہی غیر ملکی ایجنڈہ تھا ۔

(جاری ہے)

لاہورمیں پریس کانفرنس میں شجاع خانزادہ نے کہا کہ پنجاب حکومت الرٹ تھی، مشترکہ پٹرولنگ بھی جاری تھی تاہم دھماکہ رینجرز کی حدود میں ہوا ، جہاں سیکورٹی رینجرز کی ذمہ داری تھی ، حکومت پنجاب کا عمل دخل نہ تھا ،خود کش بمبار زیرو پوائنٹ پہنچ جاتا تو نقصان زیادہ ہوتا اور دنیا بھر میں ہماری بدنامی بھی ہوتی۔

شجاع خانزادہ نے کہا کہ دھماکے میں غیر ملکی ہاتھ ملوث ہو سکتا ہے ، جوائنٹ انویسٹی گیشن کمیٹی بنا دی ہے جوتحقیقات کےبعد تمام حقائق سامنے لائے گی۔

متعلقہ عنوان :