سانحہ واہگہ بارڈر کی تحقیقات میں پیشرفت، عینی شاہدین کے بیانات ریکارڈ

پیر 3 نومبر 2014 23:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3نومبر۔2014ء)سانحہ واہگہ بارڈر کی تحقيقات میں پیشرفت ہوئی ہے، عینی شاہدین کے بیانات ریکارڈ کرلئے گئے، خود کش حملہ آور کی عمر 18 سے 22 سال تھی، لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنیوالوں کو ٹریس کرنے کیلئے موبائل کالز کا ریکارڈ حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سانحہ واہگہ بارڈر کی تحقیقات جاری ہے، عینی شاہدین نے اپنے بیانات ریکارڈ کرائے جس میں بتایا گیا ہے کہ خود کش حملہ آور کی عمر 18 سے 22 سال کے درمیان تھی، اسے واقعے والے روز سے پہلے بھی پریڈ کی تقریب میں دیکھا گیا تھا۔

تحقیقات کے دوران مقامی دکانداروں، مزدوروں اور ٹرک ڈرائيوروں نے اپنے بيانات ريکارڈ کرائے، تفتیش میں انکشاف کیا گیا ہے کہ حملہ آور کو قريبی علاقے سے لاجسٹک سپورٹ فراہم کی جاتی رہی، لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنیوالوں کو ٹريس کرنے کیلئے موبائل کالز کا ريکارڈ حاصل کيا جارہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ واہگہ مارکيٹ ميں کام کرنیوالے ملازمين پر بارودی مواد کی ترسيل ميں معاونت کا شبہ بھی کیا جارہا ہے۔