واہگہ بارڈر گیٹ کے قریب خودکش جیکٹ برآمد ، ناکارہ بنادیا گیا

پیر 3 نومبر 2014 16:04

واہگہ بارڈر گیٹ کے قریب خودکش جیکٹ برآمد ، ناکارہ بنادیا گیا

واہگہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 نومبر 2014ء).واہگہ بارڈر پر خودکش دھماکے کے بعدآج پھر خودکش جیکٹ برآمدہوئی ہے جس کے بعد سرچ آپریشن وسیع کردیاگیا ہے۔سانحہ کی ابتدائی رپورٹ وزیراعلی کوپیش کردی گئی ہے ۔شہبازشریف نے تحقیقات کے لئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بنانے کی ہدایت کردی۔مرنےوالے 43افراد کی لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں۔

گذشتہ شام واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب دیکھ کرآنےوالوں پر خودکش حملے میں 59افراد کی موت کے بعد شہرکی فضاسوگوار ہے۔مرنےوالوں کے رشتہ داراپنے پیاروں کے کھوجانے کے غم سے نڈھال ہیں۔واہگہ بارڈر پر آج سرچ آپریشن کےدوران گیٹ کے قریب سے خودکش جیکٹ برآمد ہونے پر سرچ کادائرہ کاروسیع کردیاگیاہے اورمشکوک افراد کی تلاشی کاعمل بھی جاری ہے۔

(جاری ہے)

واہگہ بارڈر پر فضاانتہائی سوگوار ہے اورتجارتی سرگرمیاں بھی معطل کردی گئی ہیں ۔خودکش دھماکے میں مرنےوالے افراد چار افراد کاپوسٹمارٹم جاری ہے۔ایک بچی کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔پیاروں کی لاشیں نہ ملنے پر میواسپتال کے باہر لواحقین سراپا احتجاج بن گئے اورروتے ہوئے پولیس کےخلاف نعرے بازی کرتے رہے۔سانحہ میں باغبانپورہ کے علاقے سے تعلق رکھنےوالے ایک ہی خاندا ن کے پانچ افراد بھی جاں بحق ہوئے جس سے علاقہ میں سوگ کی فضا چھائی ہوئی ہے۔

سمندری سے تعلق رکھنےوالے سات افراد کی نماز جنازہ صبح مسجدالقادسیہ میں اداکی گئی جس کے بعد ورثا میتیں سمندری لے گئے۔لاہور کے مختلف اسپتالوں میں زخمیوں کاعلاج جاری ہے ۔دھماکے کے زخمی میواسپتال ،سروسزاسپتال ،جنرل اسپتال اورگھرکی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے جنرل اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی اوراسپتال انتظامیہ کوان کامفت اوربہترعلاج کرنے کی ہدایت کی ۔

ان کاکہناتھاکہ معصوم افراد کی زندگیوں سے کھیلنےوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔خود کش دھماکے کی ابتدائی رپورٹ وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کوپیش کردی گئی ہے اورانہوں نےتحقیقات کےلئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بنانے کی ہدایت کردی ہے۔وزیراعلی شہبازشریف نے آج صبح جنرل اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی اوران کوبہترعلاج فراہم کی ہدایت کی ان کاکہناتھاکہ معصوم افراد کی زندگیوں سے کھیلنےوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔خود کش حملے کامقدمہ تھانہ باٹا پور میں درج کیاگیاہے،مقدمہ کالعدم تنظیم کےخلاف درج کیاگیاہے،جس میں 302، 7اے ٹی اے، 324،ایکسپلوسو ایکٹ 3/4 اور109سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔