لاہور، کراچی سمیت ملک بھر میں نویں محرم کے جلوس برآمد، مجالس عزا برپا، سخت سیکیورٹی

پیر 3 نومبر 2014 11:19

لاہور، کراچی سمیت ملک بھر میں نویں محرم کے جلوس برآمد، مجالس عزا برپا، ..

لاہور/کراچی/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 نومبر 2014ء) کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں عَلم ، ذوالجناح کے جلوس برآمد ہو رہے ہیں اور مجالس عَزا برپا کی جا رہی ہیں ، سیکورٹی خدشات کے پیش نظر متعدد شہروں میں موبائل فون سروس بند ہے جبکہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔ نشتر پارک میں مجلس عزا کے بعد 9ویں محرم کا جلوس ایک بجے دوپہر برآمد ہوگا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں حال پر اختتام پذیر ہوگا ۔

جلوس کی سیکورٹی کے لئے 18 ہزار سے زائد پولیس نفری تعینات ہے ۔ مرکزی جلوس کی فضائی نگرانی بھی کی جائے گی ، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی ہے ۔ وفاقی دارالحکومت میں مرکزی جلوس امام بارگاہ اثناء عشری جی سکس سے دن ڈیڑھ بجے برآمد ہوگا ۔

(جاری ہے)

جلوس کے راستوں پر جیمرز لگا کر موبائل فون سروس بند کر دی گئی ہے ۔ دس مقامات پر کنٹینرز لگا کر جلوس کے داخلی راستے سیل کر دیئے گئے ہیں ، لاہور میں مجالس اور جلوسوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

شہر کے مختلف مقامات سے شبیہ ذوالجناح کے جلوس بھی برآمد ہو رہے ہیں ۔ نکلسن روڈ پر شبیہ ذوالجناح کا جلوس برآمد ہوا ۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ، مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس جزوی طور پر بند ہے ۔ ملتان میں ایک سو چھیاسی مجالس جبکہ علم اور ذوالجناح کے بیاسی جلوس برآمد ہونگے ۔ پشاور میں نویں محرم کا سب سے بڑا جلوس امام بارگاہ حسینیہ ہال صدر سے برآمد ہوگا ۔

جلوس کی گزرگاہ کو سراغرساں کتوں اور جدید آلات کے ذریعے کلیئر کرایا گیا ۔ عمارتوں کی چھتوں سے بھی جلوس کی گزرگاہوں کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے جبکہ کینٹ میں موبائل سروس بھی بند کر دی گئی ہے ۔ نویں محرم الحرام کو دوسرا جلوس رات دس بجے علمدار کربلا کوچہ رسالدار سے برآمد ہوگا ۔ کوئٹہ میں آج دوپہر میکانگی روڈ پر واقع امام بارگاہ ناصرالعزاء سے ذوالجناح برآمد ہوگا ۔

سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ، کوئٹہ سمیت 8 اضٖلاع میں موبائل فون سروس بند رہے گی۔ -

لاہور/کراچی/اسلام آباد(دنیا نیوز)کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں عَلم ، ذوالجناح کے جلوس برآمد ہو رہے ہیں اور مجالس عَزا برپا کی جا رہی ہیں ، سیکورٹی خدشات کے پیش نظر متعدد شہروں میں موبائل فون سروس بند ہے جبکہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔



نشتر پارک میں مجلس عزا کے بعد 9ویں محرم کا جلوس ایک بجے دوپہر برآمد ہوگا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں حال پر اختتام پذیر ہوگا ۔ جلوس کی سیکورٹی کے لئے 18 ہزار سے زائد پولیس نفری تعینات ہے ۔ مرکزی جلوس کی فضائی نگرانی بھی کی جائے گی ، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی ہے ۔ وفاقی دارالحکومت میں مرکزی جلوس امام بارگاہ اثناء عشری جی سکس سے دن ڈیڑھ بجے برآمد ہوگا ۔

جلوس کے راستوں پر جیمرز لگا کر موبائل فون سروس بند کر دی گئی ہے ۔ دس مقامات پر کنٹینرز لگا کر جلوس کے داخلی راستے سیل کر دیئے گئے ہیں ، لاہور میں مجالس اور جلوسوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ شہر کے مختلف مقامات سے شبیہ ذوالجناح کے جلوس بھی برآمد ہو رہے ہیں ۔ نکلسن روڈ پر شبیہ ذوالجناح کا جلوس برآمد ہوا ۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ، مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس جزوی طور پر بند ہے ۔

ملتان میں ایک سو چھیاسی مجالس جبکہ علم اور ذوالجناح کے بیاسی جلوس برآمد ہونگے ۔ پشاور میں نویں محرم کا سب سے بڑا جلوس امام بارگاہ حسینیہ ہال صدر سے برآمد ہوگا ۔ جلوس کی گزرگاہ کو سراغرساں کتوں اور جدید آلات کے ذریعے کلیئر کرایا گیا ۔ عمارتوں کی چھتوں سے بھی جلوس کی گزرگاہوں کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے جبکہ کینٹ میں موبائل سروس بھی بند کر دی گئی ہے ۔

نویں محرم الحرام کو دوسرا جلوس رات دس بجے علمدار کربلا کوچہ رسالدار سے برآمد ہوگا ۔ کوئٹہ میں آج دوپہر میکانگی روڈ پر واقع امام بارگاہ ناصرالعزاء سے ذوالجناح برآمد ہوگا ۔ سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ، کوئٹہ سمیت 8 اضٖلاع میں موبائل فون سروس بند رہے گی۔ - See more at: http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Pakistan/243606#sthash.xHZsVRoi.dpuf

متعلقہ عنوان :