تین رینجرز اہلکاروں کی نماز جنازہ رینجرز ہیڈ کوارٹر لاہور میں ادا کر دی گئی،گورنر پنجاب‘ کور کمانڈر اور ڈی جی رینجرز پنجاب کی شرکت

اتوار 2 نومبر 2014 23:47

تین رینجرز اہلکاروں کی نماز جنازہ رینجرز ہیڈ کوارٹر لاہور میں ادا کر ..

لاہور(اُردوپوائنٹ تازہ ترین۔ 2نومبر 2014ء) واہگہ بارڈر پر ہونیوالے خود کش دھماکے میں شہید ہونیوالے رینجرز کے تین اہلکاروں کی نماز جنازہ رینجرز ہیڈ کوارٹر لاہور میں ادا کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور‘ ڈی جی رینجرز پنجاب ‘کور کمانڈر سمیت پاک افواج کے دیگر اعلیٰ افسران اور جوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔دھماکے میں شہید ہونے والے انسپکٹر رضوان عارفوالا‘ لانس نائیک شبیر منڈی بہاؤ الدین اور سلطان نارروال کے رہائشی تھے ۔اس موقع پر گورنر پنجاب نے شہداء کے ورثاء سے اظہار تعزیت بھی کی ۔نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد جسد خاکی آبائی شہروں کیلئے روانہ کر دئیے گئے ۔

متعلقہ عنوان :