خود کش حملے کی ذمہ داری قبول کرنے سے متعلق متضاد بیانات سامنے آگئے...

کالعدم جنداﷲ اورکالعدم جماعت الاحرار نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول کر لی

اتوار 2 نومبر 2014 23:34

خود کش حملے کی ذمہ داری قبول کرنے سے متعلق متضاد بیانات سامنے آگئے...

لاہور( اُردوپوائنٹ تازہ ترین۔ 2نومبر 2014ء)واہگہ بارڈر پر ہونے والے خود کش حملے کی ذمہ داری قبول کرنے سے متعلق متضاد بیانات سامنے آگئے، کالعدم جنداﷲ اورکالعدم جماعت الاحرار کی جانب سے خود کش حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کے بیانات سامنے آئے ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق واہگہ بارڈر پر ہونے والے خوفناک خود کش حملے کی ذمہ ایک طرف کالعدم جنداﷲ اور دوسری طرف کالعدم جماعت الاحرار نے بھی قبول کی ہے۔

کالعدم تنظیموں کے متضاد دعوے سامنے آنے کے بعد خود میڈیا اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی الجھن کا شکار ہوگئے ہیں۔ترجمان کالعدم جماعت الاحرار احسان اﷲ احسان نے کہا کہ جند اﷲ ایک افسانوی کردار ہے ۔ دھماکے کے حوالے سے اسکے دعوے کو مسترد کرتے ہیں ۔ خود کش دھماکہ ہمارے رکن حنیف اﷲ نے کیا ۔