واہگہ بارڈرخود کش حملہ: ذمہ داری بیک وقت کالعدم جنداللہ، حکیم اللہ محسود گروپ اور جماعت الاحرار نے قبول کر لی

اتوار 2 نومبر 2014 21:45

واہگہ بارڈرخود کش حملہ: ذمہ داری بیک وقت کالعدم جنداللہ، حکیم اللہ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2نومبر۔2014ء) واہگہ بارڈر کے قریب ہونے خود کش حملے کی ذمہ داری ملک میں کام کرنے والی تین کالعدم تنظیوں جنداللہ، جماعت الاحرار اور حکیم اللہ محسود گروپ نے قبول کر لی ہے۔

(جاری ہے)

نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری ایک بیان میں جنداللہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ یہ خود کش حملہ شمالی وزیرستان میں جاری پاک فوج کے آپریشن ضرب عضب کا رد عمل ہے جس میں نشانہ رینجرز اہلکار تھے۔

دوسری جانب تحریک طالبان پاکستان سے علیحدگی اختیار کرنے والی جماعت الاحرار اور حکیم اللہ محسود گروپ نے بھی مختلف میڈیا گروپس کو فون کر کے اس واقعے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ واضح رہے اس خود کش حملے میں کم از کم پچاس افراد جاں بحق اور سو سے زائد زخمی ہوئے ہیں جبکہ جاں بحق ہونے والے بیشتر افراد عام شہری ہیں۔

متعلقہ عنوان :