سینٹرل جیل سرنگ سازش میں داعش شامل، پاکستان میں 370 اہلکار بھی موجود ہیں: خفیہ اداروں کا انکشاف

ہفتہ 1 نومبر 2014 23:40

سینٹرل جیل سرنگ سازش میں داعش شامل، پاکستان میں 370 اہلکار بھی موجود ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1نومبر۔2014ء) پاکستان کے خفیہ اداروں نے انکشاف کیا ہے کہ حال ہی میں آسٹریلیا سے داعش کے 5 کمانڈر پاکستان پہنچے ہیں جو یہاں کالعدم اسلامی ریاست کے لئے کارندے بھرتی کرنے سے متعلق امور سر انجام دیں گے جبکہ اس ضمن میں مالی امور سے نمٹنے کے لئے سونے کی بھاری مقدار بھی سعودی عرب سے پاکستان منتقل کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خفیہ اداروں نے اعلی حکام کو دی جانے والی حالیہ بریفنگ میں بتایا کہ ملک میں اس وقت داعش کے 370 اہلکار موجود ہیں جن میں سے22 کارندے کراچی میں بھی موجود ہیں اور ان افراد نے سینٹرل جیل سرنگ سازش کی تیاری میں بھی مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ حال ہی میں پاکستان پہنچنے والے کمانڈروں میں سے تین کراچی اور دو لاہور میں موجود ہیں۔ واضح رہے اس سے قبل بھی پاکستان کے مختلف شہروں میں داعش کی حمایت میں وال چاکنگ دیکھی گئی تھی جس کے بعد خدشات کا اظہار کیا جا رہا تھا کہ داعش کی حمایت کرنے والے گروہ پاکستان میں موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :