غزہ سے جنوبی اسرائیل پر راکٹ حملہ ،کسی ہلاکت یا نقصان کی اطلاع نہیں ملی

ہفتہ 1 نومبر 2014 18:56

یروشلم (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم نومبر 2014ء) غزہ سے جنوبی ساحل پر گزشتہ روز ایک راکٹ فائر کیا گیا ، یہ بات اسرائیلی فوج نے بتائی، اگرچہ یہاں پر کسی ہلاکت یا نقصان کی اطلاعات نہیں۔فوج کے ترجمان نے کہا کہ غزہ کی پٹی سے جنوبی اسرائیل کے علاقے ایشکول پر ایک راکٹ داغا گیا ،انہوں نے مزید کہاکہ 16ستمبر کے بعد اسرائیلی علاقے پر یہ پہلا راکٹ حملہ ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان نے یہ نہیں بتایا کہ غزہ کی پٹی میں حماس کے خلاف اسرائیل کی جانب سے موسم گرما میں شروع ہونیوالے آپریشن پروٹیکٹیو ایج کے بعد قائم ہونیوالی ایک جنگ بندی کے دوران راکٹ فائر ہونے کے باوجود اسرائیل کس طرح جواب دے گا ۔50روزہ جنگ ، جس کے نتیجے میں 2140فلسطینی جاں بحق اور 73اسرائیلی ،جن میں زیادہ تر فوجی تھے ، کی ہلاکت کے بعد مذاکرات کار مصر کی جانب 26اگست کو حماس اور اسرائیل کے درمیان ایک جنگ بندی پر اتفاق ہوا تھا۔دونوں فریق سے توقع کی جارہی ہے کہ وہ جلد قاہرہ میں مذاکرات بحال کریں گے جیسا کہ جنگ بندی کو قائم رکھنے کیلئے کوششوں کا حصہ ہے

متعلقہ عنوان :