مصر، کوڑا دان میں چھپایا گیا بم پھٹنے سے تین افراد زخمی

ہفتہ 1 نومبر 2014 18:56

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم نومبر 2014ء) مصری دارالحکومت میں ہفتہ کی علی الصبح ایک کوڑا دان میں چھپایا گیا بم پھٹنے سے تین افراد زخمی ہو گئے ، یہ بات وزارت داخلہ نے کہی ۔

(جاری ہے)

ترجمان ہنی عبداللطیف کے مطابق تین افراد جو زخمی ہوئے وہ صفائی کے محکمہ کے ملازمین تھے ، دھماکہ علی الصبح ساڑھے چار بجے کے قریب ہوا ، یہ واضح نہیں ہے کہ دھماکے کے پیچھے کون ملوث تھا ۔تاہم گزشتہ سال اسلام پسند صدر محمد مرسی کی برطرفی کی وجہ سے ناراض شدت پسند قاہرہ میں گزشتہ بم دھماکوں کی گرفتاری قبول کرتے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :