برکینا فاسو، ملک کی تقدیر اپنے ہاتھوں میں لے لی ہے،فوجی افسران کا اعلان

ہفتہ 1 نومبر 2014 18:56

اواگاڈوگو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم نومبر 2014ء)برکینا فاسو کے فوجی افسران کے ایک گروپ نے گزشتہ روز کہا ہے کہ انہوں نے ”ملک کی تقدیر اپنے ہاتھوں میں لے لی ہے“ اور معزول صدر بلائسی کمپوری کے دارالحکومت سے فرار ہونے کے چند گھنٹوں بعد مغربی افریقی ملک کی سرحدیں بند کردی ہیں ۔

(جاری ہے)

کیمپ گولائمی اوڈراؤگو سے دستخط شدہ ایک جاری بیان میں لیفٹیننٹ کرنل اسحاق یعقوبہ زیدہ نے کہا ہے کہ سویلین اور مسلح افواج نے فیصلہ کیا کہ ملکی تقدیر اپنے ہاتھوں میں لی جائے ۔قبل ازیں ملک کے آرمی چیف نویروے اونورے ترورے نے واضح کیا تھا کہ اقتدار حاصل کرلی گئی ہے۔