کامونکے،باپ بیٹے نے ملکر زمیندار کی حویلی سے ہزاروں مالیت کی تین بکریاں چوری کرلیں

ہفتہ 1 نومبر 2014 18:52

کامونکے(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم نومبر 2014ء)باپ بیٹے نے ملکر زمیندار کی حویلی سے ہزاروں مالیت کی تین بکریاں چوری کر لیں،بتایا گیا ہے کہ محمد احسان اللہ ساکن دھنیر پائیں میں اپنے ڈیرئے کو تالے لگا کر اپنے گھر گیا تو اسکی غیر موجودگی اللہ رکھا اور اس کا بیٹا محمد عمر نے حویلی کی دیوار پھلانگ کر زمیندار کی ہزاروں مالیت کی تین عدد بکریوں کو کیری ڈبہ میں ڈال کر لے گئے،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے