موت کی سزا زیادہ تر منشیات کے تاجروں کو دی جاتی ہے، ایران

ہفتہ 1 نومبر 2014 18:24

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم نومبر 2014ء) ایران کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملک میں موت کی 93 فیصد سزائیں منشیات کے اسمگلروں اور تاجروں کی دی جاتی ہیں۔ تہران حکومت کا یہ بیان اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے جواب میں سامنے آیا ہے، جس میں موت کی سزائیں دینے پر ایران کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کی گزشتہ ماہ سامنے آنے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ جولائی 2013 تا جون 2014 ایران میں 852 افراد کی موت کی سزا پر عمل درآمد ہوا۔

یورپی ممالک کی جانب سے ایران پر دباوٴ ڈالا جا رہا ہے کہ وہ اپنے ہاں موت کی سزا پر پابندی عائد کرے۔ ایران نے اس سے قبل خبردار کیا تھا کہ اگر یورپ نے اس سلسلے میں اس پر تنقید کا سلسلہ جاری رکھا، تو وہ منشیات کے اسمگلروں کو اپنی سرزمین سے یورپ تک منشیات اسمگل کرنے کی اجازت دے دے گا

متعلقہ عنوان :