پرویز خٹک پشاور میں چھڑیا گھر کے افتتاح کے بجائے سوات سنٹر جیل کے دوبارہ تعمیر نو پر سنجیدگی کا مظاہر کریں،اہلیان سوات

ہفتہ 1 نومبر 2014 17:20

سوات (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔نومبر-2014) اہلیان سوات نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پشاور میں چھڑیا گھر کے افتتاح کے بجائے سوات سنٹر جیل کے دوبارہ تعمیر نو پر سنجیدگی کا مظاہر کریں تاکہ لوگوں کے مشکلات میں کمی ممکن ہوسکیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سوات کے باسیوں سے خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی پرویز خٹک سے پھر زور مطالبہ کیا ہے کہ پشاور میں چھڑیا گھروں پر کروڑوں روپے خرچ کر نے کے بجائے سوات میں سنٹر جیل کے دوبارہ تعمیر نو میں سنجیدگی کا مظاہرہ کریں کیونکہ جیل کی عدم تعمیر لوگوں کے لیے وبال جان بن گیا ہے اور اب معمولی جرموں میں ملوث افراد کے رشتہ داروں کو کئی کلومیٹر دور تیمرگرہ اور بونیر جانہ پڑتا ہے جس سے ایک طر ف عوام کو امدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے تو دوسری جانب مالی نقصان بھی پہنچ رہا ہے انہوں نے وزیر اعلی سے مطالبہ کیا کہ دوہزار پانط کے زلزلے میں تباہ ہونے والے سنٹر جیل کو جلد از جلد تعمیر کیا جا ئے تاکہ لوگوں کے مشکلات کا ازالہ ہو ۔

متعلقہ عنوان :