لیبیا،سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپیں،13 افراد ہلاک،متعدد زخمی

ہفتہ 1 نومبر 2014 16:49

رہولی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔نومبر-2014) لیبیا میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں کم از کم 13 افراد ہلاک ہوگئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سکیورٹی حکام نے بتایا کہ غازی میں لیبیائی جنرل(ر) خلیفہ ہافتار نے مجلس الشوری اور انصار الشرعید عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا اور ان کا محاصرہ کرتے ہوئے فائرنگ شروع کر دی جس پر عسکریت پسندوں نے بھی جوابی فائرنگ کا آغاز کر دیا تاہم سکیورٹی فورسز نے اس موقع پر فضائی حملہ بھی کیا ۔جھڑپوں میں 13 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میں جھڑپیں جاری تھیں۔

متعلقہ عنوان :