ماموں کانجن، 22سالہ نوجوان نے والدہ سے جھگڑنے کے بعد خود کو گولی مار لی

ہفتہ 1 نومبر 2014 16:49

ماموں کانجن( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔نومبر-2014) 22سالہ نوجوان نے والدہ سے جھگڑنے کے بعد خود کو گولی مار لی بتایا گیاہے کہ تھانہ مریدوالہ کے نواحی گاؤں210گ ب میں مبین ولد لیاقت کا اپنی والدہ سے کسی بات پر جھگڑا ہوگیا جس پر مشتعل ہوکر اس نے 30بور پسٹل سے اپنے آپ کو فائر مارکر زندگی کا خاتمہ کرلیا پولیس نے ضروری کاروائی کے بعدنعش ورثاء کے حوالے کردی