اسامہ بن لادن سکول کا افتتاح

ہفتہ 1 نومبر 2014 16:21

اسامہ بن لادن سکول کا افتتاح

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم نومبر 2014ء) عسکریت پسند تنظیم دولت اسلامیہ (آئی ایس) نے شام کے شہر مابنچ میں القاعدہ کے سابق سربراہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے نام پر اسامہ بن لادن مدرسہ قائم کردیا ہے۔ رقہ کے بعد مابنج کا شمار آئی ایس کے مضبوط ترین علاقوں میں ہوتا ہے اور تنظیم نے یہاں مذہبی تعلیم کیلئے نیا اور خصوصی مدرسہ قائم کیا ہے۔

(جاری ہے)

مدرسے کے قیام، طرز تعلیم اور مقامی لوگوں کی اس کے بارے میں آراءپر مبنی پانچ منٹ کی ویڈیو بھی انٹرنیٹ پر جاری کی گئی ہے۔ اسی دوران رقہ شہر میں تین شہریوں کے سر قلم کئے جانے کی تصاویر بھی سامنے آئی ہیں۔ ان تین اشخاص کو مبینہ طور پر توہین مذہب اور جادو ٹونے کے الزامات میں سزائے موت دی گئی۔ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بڑے چوک میں سینکڑوں مردوں اور بچوں کے سامنے تین لوگوں کے سر باری باری تلوار کے وار سے قلم کئے گئے۔ مابنج شہر کھبی شامی افواج کا مضبوط مرکز تھا لیکن اب یہ بھی رقہ کی طرح آئی ایس کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :