چودھری پرویز اشرف کا پولیس لائن بھمبر کا دورہ، پولیس کے چاک چوبند دستے کی سلامتی

ہفتہ 1 نومبر 2014 16:20

بھمبر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔نومبر-2014) آزادکشمیر کے قائمقام وزیر اعظم چوہدری پرویز اشرف نے پولیس لائن بھمبر کا دورہ کیا ۔ قائمقام وزیر اعظم جب پولیس لائن پہنچے تو پولیس کے چاک چوبند دستہ نے انھیں سلامی دی اور مارچ پاسٹ کیا ۔

(جاری ہے)

قائمقام وزیر اعظم نے پولیس پریڈ کا معائنہ کیا ۔ اس موقع پر مشیرحکومت راجہ مبشراعجاز، ڈپٹی کمشنر مرزاارشد جرال بھی موجود تھے۔ ایس ایس پی چوہدری منیر حسین نے انھیں پولیس کے متعلق بریفنگ دی اور بعض مسائل سے بھی آگاہ کیا ۔ قائمقام وزیر اعظم نے پولیس کے جملہ مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی ۔

متعلقہ عنوان :