محرم الحرام، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ میرپور نے ماتمی جلوس کی ہیلی کیم کے ذریعے ویڈیو بنانے پر دفعہ 144 نافذ کردی

ہفتہ 1 نومبر 2014 16:20

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔نومبر-2014) ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ چوہدری محمدطارق نے محرم الحرام کے دوران یوم عاشورہ کے موقع پر ماتمی جلوس کے دوران ہیلی کیم کے ذریعے ویڈیو بنانے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کردی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

یہ پابندی ملک کے موجودہ حالات کے پیش نظرحفاظتی وسکیورٹی انتظامات کو مزید موثربنانے اور ماتمی جلو س میں کسی ناخوشگوار واقعے کے سد باب کے لیے لگائی گئی ہے ۔ اس پابندی کے تحت یوم عاشورہ کے دوران کوئی شخص بذریعہ ہیلی کیم فلم بندی نہیں کرسکے گا۔ اس پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 پینل کوڈ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :