ٹیسٹ کرکٹ بیٹنگ میں سال2014ء کے دوران اب تک سب سے زیادہ رنزسری لنکاکے کمارسنگاکارانے بنائے

ہفتہ 1 نومبر 2014 16:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔نومبر-2014) ٹیسٹ کرکٹ بیٹنگ میں سال2014ء کے دوران اب تک سب سے زیادہ رنزسری لنکاکے کمارسنگاکارانے بنائے انہوں نے11میچوں کی20اننگزمیں78.21کی اوسط سے1486رنزبنائے جن میں4سنچریاں اور9نصف سنچریاں شامل ہیں انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور 319 رنز ہے۔ دوسرے نمبرپرسری لنکاکے اینجلو میتھیوز ڈیوس نے11میچوں کی19اننگزمیں92.38کی اوسط سے1201رنزبنائے جن میں3سنچریاں اور6نصف سنچریاں شامل ہیں انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور160رنزہے۔

(جاری ہے)

تیسرے نمبرپرسری لنکاہی کے مہیلا جے وردھنے نے11میچوں کی19اننگزمیں55.72کی اوسط سے55.72رنزبنائے جن میں3سنچریاں اور5نصف سنچریاں شامل ہیں انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور203*رنزناٹ آوٴٹ ہے۔چوتھے نمبرپرپاکستان کے یونس خان نے7میچوں کی13اننگزمیں83.45کی اوسط سے918رنزبنائے جن میں5سنچریاں اورایک نصف سنچری شامل ہے انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور213رنزہے۔پانچویں نمبرپرسری لنکاکے کوشل سلوانے11میچوں کی19اننگزمیں44.73کی اوسط سے850رنزبنائے جن میں ایک سنچری اور6نصف سنچریاں شامل ہیں انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور139رنزہے۔سال2014ء کے پانچ بہترین رنزبنانے والے کھلاڑیوں میں سری لنکاکے4اورپاکستان کاایک کھلاڑی یونس خان شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :