ڈاکٹر محمد رشید کی کتاب ”آسان گھریلو علاج“ شائع ہو گئی

ہفتہ 1 نومبر 2014 16:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔نومبر-2014) نیشنل بُک فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام اشاعتِ کتب کا سلسلہ جاری ہے ۔ اسی سلسلے کی 371صفحات کی تازہ ترین کتاب ”آسان گھریلو علاج“ کے نام سے شائع ہو گئی ہے ۔ قیمت 240روپے ہے جو ریڈرز کلب کے ممبران کو 55فیصد رعایت پر دستیاب ہے۔ اس موضوع کی اہمیت و افادیت کا اس سے اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ یہ ”آسان گھریلو علاج“ کا آٹھواں ایڈیشن ہے۔

(جاری ہے)

مصنف ڈاکٹر محمد رشید نے بڑی تحقیق وتدقیق کے ساتھ سبزیوں ، گھریلو ادویہ ، پھلوں ، میوہ جات اور طبِ نبوی کے حوالے سے عام گھریلو قارئین کے لیے اس میں آسان اور سستے مگر مجرّب علاج کی تفصیل شامل کر دی ہے۔ یہ کتاب ایک طرح سے ایک گھریلو ڈاکٹر کی حیثیت رکھتی ہے۔ مصنف نے اس کتاب کی تدوین میں عالمی ادارہٴ صحت کے تقاضوں کو بھی ملحوظِ خاطر رکھا ہے اور عوام کے لیے معلومات سمیت قابلِ عمل علاج تجویز کیے ہیں جس سے اس کی افادیت میں اضافہ ہوا ہے۔