کتب بینی کے فروغ میں نیشنل بک فاؤنڈیشن نے نمایاں کردار ادا کیا ہے،بریگیڈیئر اختر نواز

ہفتہ 1 نومبر 2014 16:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔نومبر-2014) نیشنل بک فاؤنڈیشن واہ کینٹ نے واہ انجینئرنگ کالج واہ کینٹ میں سہ روزہ کتاب میلے کا انعقاد کیا ۔ کالج کے پرنسپل بریگیڈیئر اختر نواز نے کتاب میلے کا افتتاح کیا اور میلے کے انعقاد پر نیشنل بُک فاؤنڈیشن کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کتب بینی کے فروغ میں نیشنل بک فاؤنڈیشن نے نمایاں کردار ادا کیا ہے اور انٹرنیٹ کے اس دور میں طالب علم اور کتاب کے تعلق کو فروغ دیا ہے۔

NBFواہ کینٹ کے انچارج خلیل احمد نے ادارے کے اغراض و مقاصد اور تصانیف کے بارے میں تقریب کے شرکاء کو بریفنگ دی۔ اس کتاب میلے میں گردو نواح کے تعلیمی اداروں کے سربراہان اور طلباء و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور این بی ایف کی تصانیف میں خصوصی دلچسپی لی اور رعایتی نرخوں پر اپنی پسند کی کتابیں بھی خریدیں۔ یہ کتاب میلہ بہت کامیاب رہا۔