Live Updates

عمران خان نے عمران خان کی یاد تازہ کردی

ہفتہ 1 نومبر 2014 16:14

عمران خان نے عمران خان کی یاد تازہ کردی

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم نومبر 2014ء) )تیزی سے ابھرتے ہوئے نوجوان فاسٹ باﺅلر عمران خان نے آسٹریلیا کے خلاف خوبصورت باﺅلنگ کرتے ہوئے معروف کرکٹر و سیاستدان عمران خان کی یاد تازہ کردی۔ موجودہ عمران خان نے آسٹریلیا کے اوپنر راجرز کو ایک خوبصورت گیند کرتے ہوئے وکٹ کے پیچھے کیچ آﺅٹ کروایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے دوسری کامیابی اس وقت حاصل کی جب جمے ہوئے کھلاڑی مائیکل کلارک کو انتہائی خوبصورت ان سوئنگ گیند پر کلین بولڈ کردیا۔

عمران خان نے پہلے ٹیسٹ میں بھی آسٹریلیا کے خلاف جارحانہ باﺅلنگ کرتے ہوئے 2 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ کرکٹ ماہرین نے عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ایک اچھا باﺅلر قرار دیاہے۔ یاد رہے کہ ماضی کے کرکٹر عمران خان بھی اپنی ان سوئنگ کے باعث بہت مشہور تھے اور کامیابی حاصل کی تھی اور موجودہ عمران خان بھی اپنے پیش رو کے نقش قدم پر چل رہے ہیں اور ان کی یاد تازہ کر رہے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :