محرام الحرام ، میونسپل کارپوریشن مظفرآباد کے سٹاف کی چھٹیاں منسوخ

ہفتہ 1 نومبر 2014 15:03

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔نومبر-2014) محرام الحرام کے پیش نظر میونسپل کارپوریشن مظفرآباد کے سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن مظفرآباد سردار مبارک حیدر نے مرکزی امام بارگاہ پیر علم شاہ بخاری کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا انکے ہمراہ ادارہ کا سٹاف بھی موجود تھا انہوں نے صفائی ، پانی اور سٹریٹ لائٹس کی فراہمی کیلئے اٹھائے جانیوالے اقدامات کا جائزہ لیا سردار مبارک حیدر نے اس موقع پر سردار مبارک حیدر نے انتظامیہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میونسپل کارپوریشن عوامی ادارہ ہے محرم الحرام کے دوران انتظامات میں بھرپور تعاون کیا جائے گا تمام امام بارگاہوں کیلئے صفائی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں مرکزی جلوس کیلئے انتظامات میں میونسپل کارپوریشن کا سٹاف اپنی خدمات سر انجام دے گا اس موقع پر چیف آفیسر بلدیہ سید قمر عباس ، مجسٹریٹ بلدیہ سید سجاد شاہ ، شکیل گیلانی ، راجہ انجم بلال ، شکیل کیانی ، فیاض شاہ و دیگر بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :