اوکاڑہ ، ون ویلنگ کرنیوالے موٹر سائیکل سوار وں کا پولیس اہلکاروں پر حملہ، تشدد ،سنگین نتائج کی دھمکیاں

ہفتہ 1 نومبر 2014 15:03

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔نومبر-2014) ون ویلنگ کرنیوالے موٹر سائیکل سوار وں کا پولیس اہلکاروں پر حملہ، تشدد سنگین نتائج کی دھمکیاں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر عبدالعظیم اپنے پولیس اہلکاروں کے ہمراہ گشت پر تھے کہ اچانک دونو جوان ارسلان ولد منور حسین رضوان ولد انور موٹر سائیکل نمبر9641او کے ایل پر سوار تیز رفتاری کے ساتھ ون ویلنگ کرتے ہوئے جونیر ماڈل سکول اوکاڑہ پر پہنچے تو انہیں روکا تو دونوں نوجوانوں نے بدتمیزی کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں پر حملہ کردیا گلو گیر ہوگئے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں مذید پولیس نفری آنے پر پولیس نے دونوں نوجوانوں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تھانہ کی حوالات میں بند کردیا۔

متعلقہ عنوان :