اوکاڑہ ، پولیس وردیوں میں مسلح کار سوار ڈاکووں نے پیٹرول پمپ لوٹ لیا

ہفتہ 1 نومبر 2014 15:03

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔نومبر-2014) پولیس وردیوں میں مسلح کار سوار ڈاکووں نے پیٹرول پمپ لوٹ لیا۔تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے گاوٴں 25ون اے ایل کے رہائشی پیٹرول پمپ کا مالک رائے محمد طفیل ملازمین سعید احمد گن مین مختار احمد چوکیدار اور محمد اختر کے ہمراہ پیٹرول پمپ پر موجود تھا کہ اچانک آتشین اسلحہ سے مسلح چارڈاکو باوردی پولیس کار پر آئے جس پر نیلی بتی لگی ہوئی تھی نے گن مین سعید احمد سے لائسنس چوک کرنے کے بہانے گن لے لی اسی دوران ڈاکووں نے اسلحہ کے زور پر تمام افراد کو ایک کمرہ میں بند کر دیا ڈاکو ہزاروں روپے کی نقدی رقم لوٹنے کے علاوہ 25ہزار روپے کا ڈیزل گاڑی میں ڈال کر فرار ہوگئے پولیس نے ڈاکووں کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے کاروائی شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :