ڈیرہ اللہ یار ،ساتویں محرم کا جلوس قادر بخش رضا کے آستانے سے برآمد ہوا، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

ہفتہ 1 نومبر 2014 15:02

جعفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔نومبر-2014) ڈیرہ اللہ یار میں ساتویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس قادر بخش رضا کے آستانے سے برآمد ہوا۔جلوس میں علم،تعزیے اور ماتمی دستہ بھی شامل تھا ۔جلوس میں شامل مومنین نے غم حسین میں سینہ کوبی اور زنجیر زنی کی جلوس کی سیکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے۔

(جاری ہے)

پولیس اور بلوچستان کانسٹیبلری کی مدد کیلئے ایف سی کے جوان بھی تعینات رہے ۔

جبکہ ٹریفک پولیس نے سندھ سے بلوچستان میں داخل ہونے والی گاڑیوں کیلئے متبادل راستوں کا انتظام کر رکھا تھا ۔محکمہ داخلہ بلوچستان نے صوبے کے جن دس اضلاع کو ساتویں محرم الحرام سے دسویں محرم تک انتہائی حساس قرار دیا تھا ان میں جعفرآباد بھی شامل ہے۔ساتویں محرم کا جلوس سخت سیکیورٹی میں مرکزی امام بارگاہ مسجد علی ابن ابی طالب میں اختتام پذیر ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :