فیصل آباد پولیس کا گھڑ سواری کے شوقین کیلئے رائیڈنگ کلب بنانے کا فیصلہ

ہفتہ 1 نومبر 2014 14:51

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔نومبر-2014) سابق صدر آصف علی زرداری اور پیر آف پگاڑاکے گھوڑوں کا چرچہ تو بہت تھا، جو کہ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ ایک مہنگا اور نوابی شوق ہے اورعام شہری کی پہنچ سے باہر تصور کیا جاہے مگر فیصل آباد پولیس نے گھڑ سواری کے شوقین کیلئے رائیڈنگ کلب بنانے کا فیصلہ کیا ہے ممبر شپ کے تحت گھڑ سواری کے شوقین نہ صرف اپنا شوق پورا کر سکتے ہیں بلکہ نئے گھڑ سوار ٹرینڈ کوچ سے گھڑ سواری بھی سیکھ سکیں گے ،فیصل آباد پولیس نے پولیس اور شہر کے باسیوں کو گھڑ سوار ی کا شوق پورا کرنے اور نئے شوقین حضرات کو گھڑ سواری کی تربیت دینے کیلئے فیصل آباد پولیس رائیڈنگ کلب بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس رائیڈنگ کلب اے ایس پی سرگودھا روڈ امیر سعودکی سربراہی میں کوالیفائیڈ کوچ اور ٹرینڈگھوڑوں کے ساتھ کام کرے گا جس کی باقاعدہ ممبر شپ جاری کی جائیگی،سی پی او فیصل آبادڈاکٹر سہیل تاجک کی ہدایت پر تھانہ سرگودھا روڈ سے ملحقہ جگہ پر مناسب ٹریننگ اور رائیڈنگ ٹریک بھی بنایا جا رہا ہے ۔پولیس رائیڈنگ کلب کا مقصد پولیس اور عوام کو صحت مندانہ سرگرمیوں اور گھڑ سوار ی کے شوق کوفروغ دینا ہے ۔

متعلقہ عنوان :