ملک شدید بحرانوں میں گھرا ہواہے وفاقی صوبائی حکومتیں عوام کی امیدوں پر پورا نہ اُترنے سے عوام میں غصہ اور انتقام اور حکومت مخالف جذبات کی شدت بڑھتی جارہی ہے ۔لیاقت بلوچ

ہفتہ 1 نومبر 2014 14:51

ڈیرہ غازیخان( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔نومبر-2014) ملک شدید بحرانوں میں گھرا ہواہے وفاقی صوبائی حکومتیں عوام کی امیدوں پر پورا نہ اُترنے سے عوام میں غصہ اور انتقام اور حکومت مخالف جذبات کی شدت بڑھتی جارہی ہے ۔جماعت اسلامی حالات کو سدھارنے کیلئے عوام کو ساتھ لے کر ایک بڑی جدوجہد کا آغاز کریگی ۔پی ٹی آئی چیئرمین غلط فہمی کی بناء پر ہم پر تنقید کررہے ہیں عمران خان جذبات میں مسلسل بولنگ کرارہے ہیں ایسی بولنگ میں نوبال پر فری ہٹ بھی ملتی ہے جس پر ہم چھکا لگاسکتے ہیں ملک میں انقلاب اور تبدیلی آئین کے دائرے میں ہونی چاہیے ”داعش“ والوں کے الطاف بھائی سے قریبی تعلقات لگتے ہیں اسی لیے الطاف حسین کو ان کے پروگراموں کا پتہ ہے ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے مرکزی جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ نے صوبائی راہنماؤں راؤ ظفر اقبال ،شیخ عثمان فاروق کے ہمراہ جماعت اسلامی کے مقامی راہنما شیخ عبدالستار کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

مرکزی راہنما لیاقت بلوچ نے کہا ملک میں شدید بحران ہے بے یقینی کی فضاء ہے جس سے ملکی معیشت پر بہت برا اثر پڑرہاہے انہوں نے کہا سیاست میں سائستگی ہونی چاہیے ماضی میں بڑے لیڈروں نے اپنی زبان بولی جس کے اثرات قوم کو بھگتنے پڑرہے ہیں انہوں نے کہا نااہل اور کرپٹ حکمرانی سے اور عوام کے مسائل حل نہ ہونے سے ملک میں مہنگائی ،بے روزگار ی بڑھنے سے اور حکمرانوں کے عوام کی امیدوں پر پورا نہ اُترنے سے عوام میں حکومت کے خلاف غصہ جذبات اور انتقام کی شدت بڑھتی جارہی ہے قومی الیکشن میں دھاندلی کا واویلا سب کررہے ہیں انتخابی اصلاحات اور فوری مردم شماری ہونی چاہیے دھاندلی پر وزیراعظم نوازشریف عدالتی کمیشن کو متحرک کریں سانحہ ماڈل ٹاؤن کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائے ۔

ذمہ داروں کو کیفرکردار تک پہنچایاجائے انہوں نے کہا نج کاری پالیسی مزدوروں کا معاشی قتل عام ہے ۔او جی ڈی سی ملک کا اہم اثاثہ اس کی نج کاری نہیں ہونی چاہیے انہوں نے کہا تیل کی قیمتوں میں کمی خوش آئند ہے ۔

متعلقہ عنوان :