شیعہ سنی میں اختلافات پیدا کرنیوالے استعمار کے میشن کو پایا تکمیل تک پہنچا رہے ہیں‘ توحید علوی

ہفتہ 1 نومبر 2014 14:26

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔نومبر-2014) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان پشاور ڈویژن کے صدر توحید علوی نے کہا ہے کہ محرم بھائی چارے،اخوت،مساوات اوراتفاق و اتحاد کا درس دیتا ہے جبکہ آج کل ا ستعمارکے میشن کوپایا تکمیل تک پہنچانے والے شیعہ سنی میں اختلافات پیدا کرنے کے در پے ہے۔

(جاری ہے)

محرم الحرام کے حوا لے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قیام امن کے لئے تمام عالَم اسلام کو چاہیئے کہ محرم کے دوران اتفاق و اتحاد کا مظاہرہ کریں تا کہ ایام عزاء کو احسن طریقے سے برپا کیا جا سکے۔

محرم کے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہ پشاور کے سطح پر مختلف انتظامی امور مکمل ہو چکے ہیں جن میں سیکورٹی اور مینجمنٹ کیلئے سکاؤٹس کی تیاری، نشر واشاعت ، امامیہ دستہ کے انتظامات اور مینجمنٹ ،فری میڈیکل کے انتظاما ت اور تنظیمی سطح پر میڈیا کمیٹی کا قیام شامل ہیں۔