(ن) لیگ کی حکومت اپنے منشور کے مطابق پالیسیاں بنائے ورنہ دھرنوں میں مزید اضافہ ہو جائیگا‘ عابد حسین صدیقی

ہفتہ 1 نومبر 2014 14:25

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔نومبر-2014) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)کی حکومت کے ظالمانہ اقدامات کی وجہ سے ملک میں کاروبار میں کمی کے باعث بے روزگاری بڑھ رہی ہے ، حکمرانوں نے ٹیکسوں کے ظالمانہ نظام، سرکاری محکموں کی کرپشن، سیاسی ابتری، توانائی کا بحران اور امن و امان کی مخدوش صورتحال پر کوئی توجہ نہیں دے رہے اور پوری حکومتی مشینری کو دھرنے ناکام بنانے میں لگا رکھا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی نااہلی اور دھرنوں کی وجہ سے کاروباری سرگرمیوں اور بیرونی سرمایہ کاری میں کمی ہو چکی ہے جس سے عام آدمی بُری طرح متاثر ہو رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے ملک میں سازگار ماحول پیدا نہ کیا تو نہ صرف غریب طبقہ بالکہ متوسط آدمی کے لئے بھی روح اور جسم کا رشتہ برقرار رکھنا مشکل ہو جائے گابے روزگاری کا طوفان آئے گا، مہنگائی میں ریکارڈ اضافہ ہو گا۔ انہوں نے مسلم لیگ (ن)کی حکومت اپنے منشور کے مطابق پالیسیاں بنائے ورنہ دھرنوں میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔