سیرت امام حسین وقت کے یزیدوں کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیتی ہے‘ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

ہفتہ 1 نومبر 2014 14:25

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔نومبر-2014) نواسہ رسول ،جگر گوشہ بتول،فرزند شیرخدا حضرت امام حسین کی محبت وعقیدت ہمارے ایمان کا حصہ ہے، حضرت امام حسین  نے میدان عمل میں نکل کر آنے والی نسلوں کو یہ پیغام دیا ہے کہ ظلم وجبر کے خلاف ڈٹ جاوٴ خواہ تمہیں بھوکا ،پیاسا رہنا پڑے یا جان کی قربانی دینی پڑے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما وٴں مولانا فقیراللہ ختر، مولانا محبوب الحسن طاہر،مولانا عمر حیات مولاناعبدالنعیم، مولانا محمد بلال شاہین نے جامعہ قاسمیہ والٹن روڈ لاہورمیں سیرت امام حسین و عظمت صحابہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

کانفرنس کی صدارت جمعیت علماء اسلام ضلع لاہور کے سیکرٹری جنرل مولا ناحافظ محمداشرف گجر نے کی،جبکہ حمد ونعت ملک کے مشہور نعت خواں مولانا رانا محمد عثمان قصوری نے پیش کی۔رہنماؤں نے کہا کہدین مصطفے ٰ ﷺ کی سر بلندی اور عظمت کی خاطرامام عالی مقام نے اپنے پورے گھرانے کو راہ خدا میں قربان تو کردیا مگرقیامت تک کے لیے یہ پیغام دیا کہ یزیدیت ،جبرو استبداد،ظلم وبربریت کا ایک سسٹم ہے اوراسلام ظلم کو مٹانے عدل وانصاف کا پھریرا لہرانے بربریت کا شکار انسانوں کا سہارا بننے کا درس دیتا ہے۔