لاہور چیمبر کے صدر اعجاز اے ممتاز ،نائب صدر سید محمود غزنوی سے آپما کے وفد کی ملاقات

ہفتہ 1 نومبر 2014 13:30

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔نومبر-2014) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری حکومت اور نجی شعبے کے درمیان پْل کا کردار ادا کرتے ہوئے تاجروں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کررہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار لاہور چیمبر کے صدر اعجاز اے ممتاز اور نائب صدر سید محمود غزنوی نے آل پاکستان پیپر مرچنٹس ایسوسی ایشن (آپما) کے وفد نے کے ساتھ لاہور چیمبر میں ملاقات کے موقع پر کیا۔

چیئرمین آپما محمد حنیف، صدر زاہد مقصود بٹ، نائب صدر ملک رفیق اور خامس سعید بٹ نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔ اعجاز اے ممتاز نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تاجروں کو درپیش مسائل ہر فورم پر اٹھارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹوں کے تاجر بھاری محاصل ادا کرتے ہیں مگر جوابا انہیں سہولیات نہیں دی جارہیں۔

(جاری ہے)

لاہور چیمبر کے نائب صدر سید محمود غزنوی نے متعلقہ محکموں پر زور دیا کہ وہ تاجروں کے ٹریفک، سیوریج سسٹم، پارکنگ اور امن و امان سے متعلقہ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔

سید محمود غزنوی نے کہا کہ لاہور چیمبر تجارتی و معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھارہا ہے۔ انہوں نے وفد کو آگاہ کیا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے پراپرٹی ٹیکس سے متعلقہ مسائل حل کرنے کے لیے لاہور چیمبر میں ایک ہیلپ ڈیسک قائم کیا ہے جس سے انہیں فائدہ اٹھانا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :