25ہزار اور ساڑھے 7ہزار مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی پرسون ہو گی

ہفتہ 1 نومبر 2014 13:30

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔نومبر-2014) 25ہزار اور ساڑھے 7ہزار مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی سوموار نومبر کو ہو گی ۔25ہزار روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز پر پہلا انعام 5کروڑروپے کا ایک ، دوسرے انعام میں ایک کروڑ 50لاکھ روپے کے تین ا ور تیسرے انعام میں3لاکھ 12ہزار روپے کے 1696 انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم کئے جائینگے ۔

(جاری ہے)

7500روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کا پہلا انعام ڈیڑھ کروڑ روپے کا ایک، دوسرے انعام میں 50لاکھ روپے کے تین جبکہ تیسرے انعام میں 93ہزار روپے کے 1696انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم کئے جائینگے ۔

متعلقہ عنوان :