ایف پی سی سی آئی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کو خوش آئندہ قرار دیدیا

ہفتہ 1 نومبر 2014 13:29

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔نومبر-2014) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے ریجنل چےئرمین ایس ایم نصیر نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرولیم کی قیمت میں کمی کا پوار ریلیف اندرون ملک عوام اور صنعتی صارفین کو منتقل کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈیزل کی قیمت میں خاطر خواہ کمی کر دی جائے اور یہ بات باعث اطمینان ہے کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات پاکستان کی عوام تک بھی پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ایس ایم نصیر نے مزید کہا کہ پٹرولیم قیمتوں میں کمی سے اشیائے ضروریہ بھی سستی ہوں گی۔وزیراعظم نے پٹرولیم قیمتوں میں کمی کی منظوری دیکر احسن اقدام کیا ہے جس کے مثبت نتائج برآمد ہونگے۔