محکمہ زراعت پنجاب راولپنڈی کے زیر اہتمام مگس بانی سے متعلق پانچ روزہ تربیتی کورس 10 نومبر سے شروع ہوگا

ہفتہ 1 نومبر 2014 13:29

راولپنڈی / اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔نومبر-2014) محکمہ زراعت پنجاب راولپنڈی کے ترجمان کے مطابق شعبہ مگس بانی و حشرات ِاثمار،شمس آباد مری روڈ بلمقا بل ڈویژنل پبلک سکول راولپنڈی کے زیرِ اہتمام خواتین و حضرات کیلئے مگس بانی (شہد کی مکھیاں پالنے ) سے متعلق پانچ روزہ تربیتی کورس مورخہ 10 نومبر سے شروع ہو رہا ہے ۔ اس کورس میں شرکت کرنے کے خواہش مند خواتین وحضرات کے لیے تعلیم و عمر کی کوئی پابندی نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

اس کورس کا بنیادی مقصد سا ئنسی بنیادوں پر مگس بانی کی تربیت فراہم کرنا ہے تاکہ اس شعبہ سے وابستہ افراد اپنی آمدن میں اضافہ کر سکیں ۔ شہد کی مکھیاں پالنا نہ صرف ایک مفید مشغلہ ہے بلکہ منافع بخش ذریعہ معاش بھی ہے ۔ اس مشغلے کو وسیع پیمانے پر اختیار کر کے ہم اپنی ذاتی ضروریات کے علاوہ قومی آمدنی میں اضا فہ کا ذریعہ بھی بن سکتے ہیں ۔ شہد کی مکھیاں ہمارے پھل دار درختوں ،مختلف فصلوں اور پھلوں میں عمل ِزیرگی کے ذریعے ان کی پیداوار میں معاون ثابت ہوتی ہیں ۔ ان مکھیوں سے بنی نوع انسان کو پہنچنے والا یہ فائدہ ا ن سے حاصل کردہ شہد کی پیداوار سے 14گنا زیادہ ہوتا ہے۔ مزید معلومات و رہنمائی کے لیے فون نمبر 051-9290435 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :